اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اورسابق وزیرخزانہ اسد عمر نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کاحتمی فیصلہ کرلیاہے جس کااعلان وہ کچھ دیر بعد وہ ایک اہم پریس کانفرنس میں کریں گے ،اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسدعمر اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرنے کے علاوہ پارٹی چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کااعلان کرسکتے ہیں ،ذرائع کاکہناہے کہ اسد عمر کے ساتھ جیل میں اہم شخصیات کی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں جبکہ اسد عمر کچھ عرصہ سے عمران خان کویہ باور کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ فوج کے ساتھ کشیدگی کومزید نہ بڑھایاجائے ،اسد عمر ن لیگ کے رہنماء اورسابق گورنرسندھ زبیر عمر کے بھائی ہیں ۔
تحریک انصاف کے اوپننگ بیٹسمین نے بھی کپتان کودھوکادیدیا،اسد عمر کی ہنگامی پریس کانفرنس








