بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،اسحاق ڈار

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسےگزرہا ہے،2017میں پاکستان دنیا کی24ویں بڑی معیشت تھا،اوراب پاکستان47ویں نمبرپرچلا گیاہے،ہماری معیشت تیزی سےبہتری کی جانب گامزن ہے،ہم نےمل کرپاکستان کودوبارہ24 ویں معیشت بناناہے۔
انہوں نےکہاچینی بینکوں نے2ارب ڈالرہمیں واپس کردیئے،اورہم نےساڑھے5ارب ڈالرکمرشل بینکوں کوواپس کیے،آئی ایم ایف نظرثانی بہت پہلے ہوجانی چاہیےتھی،ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدےکےحوالےسےہماری ٹیم نےکام مکمل کرلیا،2013 میں پاکستان کوڈکلیئرکیاگیاتھاکہ ڈیفالٹ کرےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔