اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا کرنےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حسین الٰہی کی جانب سے لندن میں آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
حسین الٰہی کے والد چودھری وجاہت حسین بھی گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوچکے ہیں۔
وجاہت حسین نے پریس کانفرنس میں حسین الٰہی کی واپسی کا بھی بتایا تھا۔
گجرات سے ٹکٹ ہولڈر شاہنواز اجنالہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حسین الٰہی کا بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنےکافیصلہ








