بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افواج کیخلاف اکسانےوالوں کوقانون کے کٹہرےمیں کھڑاکریں گے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ9مئی کوملک میں درندگی ہوئی،افواج کیخلاف اکسانےوالوں کوقانون کےکٹہرےمیں کھڑاکریں گے،شہداء کی عظمت پرکوئی آنچ نہیں آئےگی،شہید کسی ایک جماعت یامسلک کےشہیدنہیں،پوری قوم شہداءکااحترام کرتی ہے۔
اسلام آباد میں عظمت شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےشہداء کےورثاءسےکچھ دیرپہلے ملاقات کی،ورثاءکوپیغام دیاآج پاکستان ان کےسپوتوں کی وجہ سےموجود ہے،شہداء نےاپنے بچوں کویتیم کرکےہمارےبچوں کویتیم ہونےسےبچالیا۔
وزیراعظم نے کہا شہداءکی عظمت ہمیشہ قائم اوردائم رہےگی،،شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے،شہداءنےملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا۔
تقریب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف شہداءکی ویڈیوزدیکھ کرآبدیدہ ہوگئے۔