لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویز الٰہی کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ ان کے سینے میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے، پراسیکیوشن کا کہناتھاکہ میڈیکل جعلی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل لائیں، ابھی فیصلہ کردیتے ہیں ، کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کی گئی اور پھر عدم حاضری پر عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کردی گئی ۔









