ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی حقیقی کے چیئرمین رائو یاسر نے ملتان میں پریس کانفرنس میں نئی جماعت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حقیقی کا نشان الاٹ کرا کے جلد انتخابی مہم کا اعلان کروں گا،عمران خان نے نوجوانوں کو صرف خواب دکھائے، ہمارے پلیٹ فارم سے نوجوان قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی اورصحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بے گناہ افراد کیلئے مہم چلاوں گا، راؤ یاسر نے پی ٹی آئی کے اسیر کارکنان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔









