بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منی لانڈرنگ کیس :شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی

لاہور :(مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورحمزہ شہباز پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی ، عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 10مارچ تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے نے مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کی درخواست دائر کی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ضمنی چالان جمع کروا دیا ہے تاحال فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

جس پر وکیل شہبازشریف نے کہا ایف آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ نقول پڑھی نہیں جا رہیں تو عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی درخواست دی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا آپ کی عدالت میں کیس اس طرح چلتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں، لانگ مارچ چل رہے ہیں،اب انہیں روزانہ کی بنیاد پر سماعت یاد آ گئی، جن کیسز میں ضمانتیں ہوئیں ان کوروزانہ چلانے کی درخواست نہیں کرتے۔

اسپیشل سینٹرل جج نے منی لانڈرنگ کیس میں آج بھی فردجرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 10مارچ تک توسیع کردی۔