بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آڈیولیک کمیشن کا طلبی نوٹس چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک) صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے آڈیولیک کمیشن کا طلبی نوٹس چیلنج کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عابد زبیری نے طلبی نوٹس کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی جس  میں کہا گیا ہےکہ مبینہ آڈیو لیک کمیشن تشکیل کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے، اس کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 9، 14،18، 19، 25 کی خلاف ورزی ہے۔ مبینہ آڈیو لیک کمیشن کی کارروائی اور احکامات کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کسی بھی شہری کی جاسوسی یا فون ٹیپنگ نہیں کی جا سکتی، مبینہ آڈیوز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔