اسلام آباد (ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پھر گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس اہلکار سینیٹر اعجاز چودھری کو جیل کے عقبی دروازے سے لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعجاز چودھری کی رہائی کا حکم دیا تھا ۔سینیٹر اعجاز چودھری کے اہلِ خانہ جیل کے باہر ان کی رہائی کے منتظر رہ گئے۔
سینیٹر اعجاز چودھری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار








