بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا خدیجہ شاہ نے اپنی سہیلی کو بچانے کیلئے واقعی اپنی نوکرانی کو گرفتار کروا دیا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالوں ہنگاموں کی مبینہ ملزمہ اور سابق وزیر خزانہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ نے گرفتاری دیدی لیکن اب دعویٰ کیا جارہاہے کہ اس نے اپنی سہیلی کو بچانے کیلئے نوکرانی گرفتار کروادی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”اس ویڈیو میں خدیجہ شاہ کے پیچھے عطیہ نون ہیں لیکن خدیجہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کیساتھ ملازمہ تھی ، خدیجہ نے اپنی ملازمہ کو گرفتار کروادیا اور عطیہ آزاد گھوم رہی ہے“۔


عطیہ نون ایک انٹیریئر ڈیزائنز اور مبینہ طورپر ہوم کوچر کی مالکن ہیں۔ یہ ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا، ایک صارف نے پوچھا کہ ’عطیہ نون کون ہیں‘۔


ایک اور نے لکھا کہ ’ممکن ہے چیف جسٹس سے متعلقہ کوئی ہو‘۔


ایک صاحبہ نے دعویٰ کیا کہ ’ ہاں، وہ عطیہ نون ہے ، اس نے اپنا ٹوئٹر اکائونٹ غیرفعال کردیا ہے اور یہ اس کی تصویر ہے‘۔