فیصل آباد(ممتازنیوز) فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق ایم پی اے لطیف نذر گجر سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔عمران خان کی 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے پر تشدد احتجاج کیا، جلاؤ گھیرا اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
فیصل آباد:جلاؤ گھیراؤ کیس،سابق ایم پی اے لطیف نذر گجر سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں خارج








