اسلام آباد( صغیر چوہدری) پی ٹی آئی رہنمائوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نام ای سی ایل میں شامل کر لئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ70 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں اور اب وہ بیرون ممالک سفر نہیں کرسکیں گے ۔اس حوالے سے امیگریشن حکام کے علاوہ تمام ائیر پورٹس اور متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا پولیس کی سفارش پر تمام رہنماؤں کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے ۔
پی ٹی آئی رہنمائوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، عمران خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں شامل








