لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ظہور الہٰی روڈ پہنچ گئی ہے ۔ پرویزالہیٰ کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ، ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور پیٹرول بم پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے ۔
جمعرات کو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
وکیل کے مؤقف پر پراسیکیوشن نے کہا کہ پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے اس پر عدالت نے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔
بعد ازاں عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ظہور الہٰی روڈ پہنچ گئی








