اسلام آباد(صغیر چوہدری ) 9 مئی واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گرفتاریوں کے ساتھ اب سہولت کاروں کی بھی فہرستیں تیار ہوگئیں۔وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کے لئے سہولت کاری اور فنڈنگ کرنے والے 27 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر سہولت کاری کرنے والوں کی گرفتاریوں کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والوں کا ڈیٹا سپیشل برانچ کی مدد سے حاصل کیا گیا ہے ۔سہولت کاری میں ملوث متعدد افراد مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین ہیں اور کچھ مقامی ٹھیکدار ہیں۔ یہ افراد پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں ۔ ریلیوں اور پرتشدد مظاہروں شرکت کرنے والوں کو کھانے پینے کے علاوہ رہائش کی سہولت بھی فراہم کرتے تھے ۔
پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنمائوں کے لئے مشکلات میں مزیداضافہ ، گرفتاریوں کے ساتھ اب سہولت کاروں کی بھی فہرستیں تیار








