اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر نےپی ڈی ایم حکومت کی پالیسیوں پر ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئیٹ میں
انہوں نے لکھا کہ ” ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔ عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی؟ تحریک انصاف حکومت خاتمے پر اور آج کی قیمتوں کا موازنہ دیکھیں۔ آٹے کی قیمت میں 132 فیصد، چاول کی قیمت میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مرغی 72، دال مسور71، دودھ 44 اور چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی ہے”۔
دیکھئے عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائ ۔ تحریک انصاف حکومت خاتمے پر اور آج کی قیمتوں کا موازنہ : آٹے کی قیمت میں 132% اضافہ، چاول 88% ، مرغی 72% ،دال مسور 71%، دودھ 44%، چینی 37%۔ ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئ۔ شاید اسی لئے آپ آج کل میڈیا میں مہنگائی کا تذکرہ…
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 26, 2023
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ن پارٹی عہدے اور پارٹی کی کور کمیٹی کی رکنیت چھوڑ چکے ہیں۔









