پاکستانی معروف، سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں جو کہ خوب وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی ہے، اس موقع پر عفت عمر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹی نورجہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی ہیں۔
اِن خوبصورت تصویروں میں عفت عمر کو بیٹی اور شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
نیو یارک میں موجود عفت عمر کی جانب سے ایک تصویر پر خود کو اور شوہر کو قابلِ فخر والدین قرار دیا ہے۔
عفت عمر نے اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر پر تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے اس تصویر کے کمنٹ سیکشن کو بلاک کر دیا ہے۔
View this post on Instagram
عفت عمر کا اپنی بیٹی کی گریجویشن پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک فوٹو پر لکھنا ہے کہ ’مجھے تم پر فخر ہے میرے چھوٹے سے فرشتے، میری بیٹی، کارنیل یونیورسٹی کی سابق طالب علم۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ معروف میزبان، عفت عمر آج کل امریکا میں موجود ہیں، اُن کی بیٹی نے نیو یارک میں واقع کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔
View this post on Instagram









