بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت خزانہ نے پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات کو ردکر دیا

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات کو رد کر دیا۔
ایک بیان میں وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا گھانا اور سری لنکا سے موازنہ گمراہ کن ہے، پاکستان کے ذمہ 10 فیصد سے بھی کم کمرشل اور سکوک بانڈز کی ادائیگی اپریل 2024 میں واجب الادا ہے، باقی قرضہ عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک کو واجب الادا ہے۔
آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا بدقسمتی ہے، اس کے نتیجے میں قرض کی نویں قسط تاخیر کا شکار ہے، 9 ماہ میں پاکستان میں وسیع البنیاد اصلاحات متعارف کی گئیں جن میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، شرح سود میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔