بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشکل معاشی حالات سے نکلنے کیلئے طویل المدتی پالیسیاں ناگزیر ہیں،احسن بختاوری

اسلام آباد(ممتاز نیوز)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،حکومت قلیل المدتی کے بجائے طویل المدتی اور پائیدار پالیسوں کی تشکیل پر توجہ دے،بزنس کمیونٹی پاکستان کی معیشت کی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر ہے، ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کی تجاویز کو بجٹ میں بھرپور جگہ دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انورسے ملاقات کے موقع پر کیا جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر کا دورہ کیا،ا س موقع پر دونوں چیمبر ز کے در میان تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں بجٹ 2023-24،ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور بزنس کمیوٹنی کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی،ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ہر صورت شامل کرے،مشکل معاشی حالات میں بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔صدر اسلام آباد چیمبر نے اس موقع پر کہا کہ بزنس کمیونٹی کو موجودہ حالات میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے،اسلام آباد اور لاہور جیسے شہر و ں کو معاشی پالیسوں کی تشکیل میں نمایاں جگہ دی جانی چاہیے،انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے صورتحال واضح کرے کیوں کہ غیر یقینی صورتحال کاروبار کیلئے نقصان دہ ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہورچیمبر کاشف انور نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کا ملکی بزنس کمیونٹی میں نمایاں کردار ہے،اسلام آباد،لاہور،کراچی،سیالکوٹ،پشاور سمیت ملک بھر کے تمام بڑے چیمبرز کو معاشی معاملات پر مشاورت کیلئے وقتا فوقتا اجلاس منعقد کرنے چائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور اسلام آباد چیمبر کو مختلف امور پر تعاون کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ موجود ہ معاشی صورتحال میں بزنس کمیونٹی کو زیادہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرصدر لاہور چیمبر نے اسلام آباد چیمبر کی سرگرمیوں اور دارالحکومت کی بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔

کیپشن: صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری،صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور کو اسلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع شیلڈ پیش کر رہے ہیں