بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد، اے ٹی ایم مشین سے رقم لوٹ کر فرار ہونے والے دو مبینہ ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد(معظم رندھاوا) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں اے ٹی ایم مشین سے رقم لوٹ کر فرار ہونے والے دو مبینہ ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گئے پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پیپلز کالونی میں ایک نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین سے دو مسلح ڈاکووں نے نقدی چھین لی ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکو فرار ہو گئے پولیس نے ملزموں کا تعاقب شروع کر دیا چن ون روڑ پر ڈاکووں اور پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا اور ڈاکووں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے دو مبینہ ڈاکو جن کی بعد میں شناخت 45 سالہ افضل اور 40 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہے ہلاک ہو گئے پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔