اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی وزراء سمیت تحریک انصاف کے مزید کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، سابق صوبائی وزیر تیمور اخلاق بھٹی، سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ، سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق، سابق چیئرمین ٹیوٹا مامون تارڑ، سردار منصب ڈوگر شامل ہیں۔
چودھری اخلاق، تیمور بھٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ہم تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں، نو مئی کو دلخراش واقعات ہوئے، جسے ہم نہیں بھول سکتے، فوجی جوان ملک اور قوم کیلئے زندگیاں قربان کر رہے ہیں، نو مئی میں ملوث افراد کو سزائیں ملنی چاہئیں۔









