کراچی: کوک اسٹوڈیو کے بلوچی گانے کنا یاری سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ ایوا بی نے گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کیلئے شاندار پرفارمنس دی ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی بلوچی ریپر اسٹار ایوا بی کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں چرچے ہونے لگے۔
ایوا بھی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔ گلوکارہ نے حال ہی میں گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے گلوبل سپن کے لیے اپنے ریپ ٹریک ’سن رائز ان لیاری‘ پر شاندار پرفارمنس دی ہے۔
View this post on Instagram
گریمی گلوبل اسپن کے لیے خصوصی طور پر لکھے گئےاس گانے میں بھی ایوا بی نے روایتی بلوچی لباس زیب تن کیا ہے جبکہ اپنے مخصوص انداز میں حجاب بھی کر رکھا ہے۔
اس ریپ ٹریک کے زریعے ایوا بی نے عالمی سطح پر پاکستان کی بلوچی ثقافت اور کراچی کے علاقے لیاری کی نمائندگی کی ہے جبکہ گانے کو لیاری میں ہی فلمایا گیا ہے۔
یہی نہیں بلکہ ایوا بی کے ایک ریپ ٹریک ’روزی‘ کو مشہور ہالی ووڈ سیریز ’مس مارول‘ کی ایک قسط میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔
View this post on Instagram
ایوا بی نے بہت ہی کم وقت میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب نام کمایا ہے حجاب کرنے والی اس گلوکارہ کے چرچے نیویارک ٹائمز اسکوائر تک بھی جا پہنچے ہیں۔









