کراچی(ممتاز نیوز) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج انکی آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں سے ہوں۔ جب عمران خان کا ساتھ دینا کا فیصلہ کیا تو اس وقت ترقی و خوشحالی والے پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے پانچ چھ دن بہت سوچا۔ چھپتا رہا لیکن بعد میں پکڑا گیا، مجھ پر جو مقدمہ ہوا اس میں میں شامل نہیں تھا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ آج آزاد شہری ہونے کے بعد جبکہ میرے اوپر کوئی کیس نہیں ہے۔
خان صاحب خداحافظ ، عمران اسماعیل کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان








