بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی چھوڑنے والے 26 سابق ارکان اسمبلی نے ق لیگ میں شمولیت کیلئے رابطہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے والے 26 سابق ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کرنےوالوں میں سابق ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا، چوہدری اخلاق سمیت دیگر شامل ہیں۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان نے پارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا اور آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کا مطالبہ بھی کیا۔
مسلم لیگ ق نے چوہدری سرور کو رابطوں کی ذمہ داری دے دی ہے اور انہیں دوسری جماعتوں سے بات چیت کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔
تحریک انصاف کے ارکان کی ایڈجسمنٹ کا اختیاربھی چوہدری سرور کو سونپ دیا گیا۔
ق لیگ سے رابطے کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جبکہ فیض اللہ کمو کا فیصل آباد اور چوہدری اخلاق کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔