بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوریا کے سفیر کی چودھری شجاعت کے گھر آمد،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور

لاہور:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ہفتہ کو کوریا کے سفیر سو سینگپیو کی پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد پر کورین سفیر نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا ۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ملاقات میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین اور منتہاہ اشرف موجود تھے۔