پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے رابطوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع جہانگیر ترین کے مطابق فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس حوالے سے فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
میں پہلے ہی کہ چکا ہوں سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئ ارادہ نہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 27, 2023









