لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔
زمان پارک لاہور میں عمران خان نے صحافیوں اور وکلاء سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو بھی کی۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔
اس کے علاوہ عمران خان سے لیگل ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان پر درج مقدمات اوران کےکیسزپرقانونی مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان نے لیگل ٹیم سےگرفتارپارٹی رہنماؤں کی رہائی سےمتعلق گفتگو بھی کی۔
خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین ہیں اور ان دنوں گرفتار ہیں۔
نااہل کیا گیا تو کون پارٹی چلائے گا؟عمران خان نے بتادیا








