بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے گھر کے باہر تیسرے روز بھی ناکہ بندی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے گھر کے باہر تیسرے روز بھی ناکہ بندی جاری۔
پنجاب پولیس پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لئے بھی متحرک ہے۔
ظہور الہیٰ روڈ کی ناکہ بندی تیسرے روز بھی جاری ہے۔ دو روز قبل پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا تھا۔
سرچ آپریشن کے باوجود پولیس پرویز الٰہی کو تلاش نہ کرسکی تھی۔ ظہور الہیٰ روڈ کو دونوں جانب سے عام ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے۔