اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے صدر ارشاد عارف، سینئر نائب صدر انور ساجدی، سیکریٹری جنرل اعجاز الحق سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔وفاقی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کو ترجیح دی، آج پاکستان میں صحافتی اقدار اور میڈیا ادارے گذشتہ ادوار کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور ذمہ دار ہیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی مسلمہ ہے، پی آئی او نے کہا کہ سی پی این ای ایک منظم تنظیم ہے، سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کا خیرمقدم کرتے ہیں، امید ہے نومنتخب باڈی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان اور پی آئی او کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد








