بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان 9 مئی کے واقعات کے ماسٹرمائنڈ ہیں، عائشہ گلالئی

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کی رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کے ماسٹرمائنڈ ہیں، گرفتار کارکنان بے قصور ہیں کیوں کہ ایک سال تک ان کارکنان کا برین واش کیا گیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے اپنی ہی پارٹی رہنماوں کی وڈیوز ریکارڈ کرواتا تھا تاکہ انہیں بلیک میل کیا جا سکے کہ وہ پارٹی نہ چھوڑیں اور اسکے ساتھ ہی رہیں۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنماء مسلم لیگ ق کے ساتھ رابطے میں ہیں۔