بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق

امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ اور ری پبلکنز کا قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہوا ہے۔

معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے بل پر رائے شماری بدھ کو ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری کے بعد امریکا پر ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔

بل پر اتفاق امریکی صدر جو بائیڈن اور اسپیکر ایوانِ نمائندگان میک کارتھی کی ملاقات میں ہوا۔