ریاض (وقار نسیم وامق) 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں اور اراکین کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے کیک کاٹ کر یوم تکبیر کی سلور جوبلی کو بھرپور انداز سے منایا.
سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کا قابل فخر دن ہے 25 سال قبل میاں نواز شریف نے ایٹم بم کا دھماکہ کرکے پاکستان کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیا اور خطے میں طاقت کا توازن برابر کر دیا جس پر ہم میاں نواز شریف اور تمام سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں.
دیگر مقررین میں ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ، جی ایم اعوان، راشد اعوان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہیں جو ہمارے دفاع کو مضبوط بناتا ہے اور ہماری بقا کا ضامن ہے.
تقریب میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور پرجوش نعرے بازی کی گئی.









