بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوم تکبیر’’پاکستان ناقابل تسخیر‘‘ کا اعلان ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاکہ یوم تکبیر، پاکستان ناقابل تسخیر کا اعلان ہے،اللہ پاک کا شکر اور احسان بجالاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، ہمارے دوستوں اور محسنوں کو مبارک پیش کرتے ہیں شکریہ ادا کرتے ہیں،اتوار کواپنےبیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ دن قائد نواز شریف کی حب الوطنی، بہادری، بصیرت اورقومی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے کا دن ہے، سائنسدانوں سمیت پوری ٹیم کوبھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں اور 25 سال پہلے آنے والی نسلوں کے لئے دفاع ناقابل تسخیر بنایا،قومی فتح اور اتحاد کے دن کو آج شام لبرٹی چوک لاہور میں مریم نواز شریف کے ساتھ اپنی بھرپور شرکت یقینی بنا کر فخر سے منائیں۔