بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہاول پور،یوم تکبیرکے حوالہ سے بیگم پروین مسعودبھٹی کی رہائشگاہ پرتقریب کاانعقاد

بہاول پور(وحیداحمد )یوم تکبیرکے حوالہ سے بیگم پروین مسعودبھٹی کی رہائشگاہ پرتقریب کاانعقاد’ کیک کاٹاگیا’ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بہاول پورمیں یوم تکبیرکے حوالہ سے سابق ایم این اے بیگم پروین مسعودبھٹی کی رہائشگاہ پر تقریب کاانعقادہواتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے بیگم پروین مسعودبھٹی نے کہاکہ یوم تکبیرکا دن پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس دن سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عالم اقوام کے تمام تر دبائو کو مسترد کرتے ہوئے ہمارے ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دنیا میں پہلی اسلامی ایٹمی قوت کے طور پر منوایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جانوں کی قربانیاں دیتے ہوئے اس ملک کو بچایا تھااس موقع پر سابق ایم پی اے حسینہ ناز’ عفت جاویدسٹی صدر’مزمل بھٹی جنرل سیکریٹری کوثرالیاس’ ثریا(یزمان) تبسم تسلیم’ سلمی اسماعیل’ نمراہ اسماعیل’گوہرابرار’نسیم بی بی ‘نورعباسی’ کنیزنور’صدف اجمل’ رضیہ بی بی عصمت زہرہ’یاسمین بی بی عہدہ داران اورکارکنان کثیرتعدادمیں موجودتھے تقریب کے آخر میں کیک کاٹاگیا