بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواب صادق اور شہدا ء کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب آرٹس کونسل بہاولپورکے زیراہتمام فیملی سٹیج ڈرامہ ‘وطن کے سپاہی پیش کیا گیا

بہاول پور( وحید احمد )محسن ِپاکستان نواب سرصادق محمدخان عباسی کی خدمات اورشہداء پاکستان کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب آرٹس کونسل، بہاولپورکے زیراہتمام فیملی سٹیج ڈرامہ ‘وطن کے سپاہی’ پیش کیا گیا۔کھیل کے مصنف وہدایت سینئر آرٹسٹ سہیل احمدپاشی تھے۔ فنکاروں میں ایوب ارم عباسی، شمشادذلفی، ارشدبھٹی، جمال ناصر، جیا خان، سندس، حنا مختار، عثمان اصغر، زیرک سلطان، زراراحسان، منیب، غازی علی آفریدی، نیازشاہ اوردیگرشامل تھے۔ شہداء کے قربانیوں کے علاوہ سماجی مسائل کوبھی اجاگرکیا گیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین نے کہا کہ شہداء پاکستان کی قربانیوں کی بدولت پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامے کے لیے سہیل احمدپاشی اوراس کی ٹیم نے بہت محنت کی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ آرٹس کونسل بلا امتیازاپنے فنکاروں کوپلیٹ فارم کوپلیٹ فارم مہیا کررہی ہے۔