اسلام آباد (صغیر چوہدری ایڈیٹر رپورٹنگ )وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھی مختلف خدشات سامنے آگئے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق مختلف محکموں کو بدنام کرنے کی منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہر عہدے کے افسران کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ اداروں کی بدنامی کی جاسکے۔ترجمان پولیس نے واضح نہیں کیا کہ یہ منظم مہم کیسے کی جارہی ہے تاہم دیے الفاظ میں خواتین کا ذکر کرتے ہوئے بتانے کی کی کوشش کی گئی ہے کہ تمام خواتین قابل احترام ہیں۔ لیکن کچھ کو اس مہم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایسے مذموم ہتھکنڈے غیر ملکی انٹیلیجنس ادارے ماضی میں بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ایسی چال سے بچنے کے لیے معاملات کو شفاف رکھیں۔تمام دفاتر، تھانہ جات اور حوالات میں کیمرے ٹھیک رکھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن ایجنسیوں کے حوالے ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ ملکی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کے لئے ان سے منسلک افسروں کی کردار کشی کی کوشش ہوسکتی ہے جو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی غرض سے ہے اس سازش کو کاونٹر کرنے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔۔ بلخصوص تمام تحقیقاتی اداروں کو بھی مطلع کردیا ہے ۔
”
اداروں کوبدنام کرنے کی مہم ،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کے بعد اسلام آباد پولیس کے خدشات سامنے آگئے








