بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاض،پاکستان مسلم لیگ (ن) ابھا ریجن کے زیراہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد

ریاض ( وقار نسیم وامق) پاکستان مسلم لیگ (ن) ابھا ریجن نے یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا. تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ابھا ریجن کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت كى. چیئرمین مسلم لیگ (ن) ابھا ریجن راجہ فواد احمد، صدر رانا شاہد اقبال، سنیئر نائب صدر حاجی قمر عمران سندھو، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت، سنیئر نائب صدر چوہدری علی گل، نائب صدر طالب حسین، اڈیشنل جنرل سیکرٹری صدیق جٹ، سیکرٹری انفارمیشن محمد وسیم اکرم کے علاوہ پارٹی کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین مسلم لیگ (ن) ابھا ریجن راجہ فواد احمد نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکے ناصرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے فخر کی بات ھے کہ ایک اسلامی ملک نیوکلئیر پاور بنا اور اپنا دفاع مظبوط کیا۔ صدر رانا شاہد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکے خطے میں دفاع کو برابری کی سطح پر لائے، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے جرأتمندانہ فیصلہ نے پاکستان کا سر دنیا میں فخر سے بلند کردیا جس کے. نتیجے میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے۔ آخر میں یومِ تکبیر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔