بھکر سے سابق صوبائی وزیر غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق غضنفر عباس چھینہ نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہم خیال چھینہ گروپ کے رہنماؤں کو لاہور بلا لیا۔
ہم خیال چھینہ گروپ میں صوبائی وزراء اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد موجود ہے۔
ہم خیال چھینہ گروپ میں تحریک انصاف کے 19 ٹکٹ ہولڈرز بھی شامل ہیں۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ہم خیال چھینہ گروپ کی طرف سے پریس کانفرنس کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی جلد ترتیب دے دیا جائے گا۔
غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال گروپ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ








