بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ جونیجو کا سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے اکٹھے چلنے کا عزم

ہم خیال جماعتیں چوہدری شجاعت کی قیادت میں متحد ہو سکتی ہیں،غلام مصطفیٰ ملک
ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے محب وطن قوتیں ایک پیج پر متفق ہوں،اقبال ڈار صدر مسلم لیگ جونیجو
اسلام آباد:( )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک اور مسلم لیگ جونیجو کے صدر اقبال ڈار کی اہم ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگوں اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے اتحاد اور انضمام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگی راہنماوں نے مشترکہ موقف اپنایا کہ قومی سلامتی کے اداروں پر بلوائیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مسلم لیگی راہنماوں نے سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے اکٹھے چلنے کا عزم کا اظہار کیا۔مصطفیٰ ملک نے کہا کہ وطن دوست قوتوں، مسلم لیگوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔اقبال ڈار نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے محب وطن قوتیں ایک پیج پر متفق ہوں،ہم۔اتحاد اور انضمام پر دیگر مسلم لیگوں کو اعتماد میں لیں گے ۔ اقبال ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ قیوم ، مسلم لیگ کونسل، سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے ہیں، مصطفیٰ ملک سے ابتدائی ملاقات اسی سلسلے کا آغاز ہے،، مشاورت جاری رکھیں گے ۔مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ہم خیال جماعتیں چوہدری شجاعت کی قیادت میں متحد ہو سکتی ہیں، چوہدری شجاعت وضع داری اور حب الوطنی کی علامت ہیں ،چوہدری شجاعت ہمیشہ پاکستان کا سوچتے ہیں،وہ وفاق کی علامت ہیں ، مسلم لیگوں کا اتحاد ملکی سیاست کا رخ بدل سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن دوست سیاسی جماعتیں کی جانب سے مل کر چلنے کے عزم کو سراہتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ سب ذاتی انا چھوڑ کر ملک کے لیے اکٹھی ہوں ، وطن شہداء کا مقروض ہے، یادگاروں کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ، مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ۔