سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے رجب طیب اردوان کو مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سے رجب طیب اردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
I would like to congratulate @RTErdogan on behalf of the people of my country as he is considered to be a friend of Pakistan.
I pray that his fresh five year term as President will bring prosperity to the people of Turkiye.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2023
عمران خان کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہ طیب اردوان کا نیا دورِ حکومت ترکیہ کے لوگوں کے لیے خوشحالی لائے۔
واضح رہے کہ رجب طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کو ووٹوں کی گنتی کے دوران 52.09 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔









