پشاور / کرک: صابر آباد کے علاقے گورنمنٹ ہائی اسکول جندری میں مضر صحت پانی سے 20 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکی میں چھپکلی گر گئی تھی اور بچیوں نے پانی پیتے ہی الٹیاں شروع کر دیں، بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت بالکل سنبھل گئی ہے اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب بھی کرک پہنچ گئے۔









