لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن میں اپنے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں کی ویڈیو جاری کردی۔
انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہزاروں مظاہرین کی ویڈیو ہے جو کل میری 88 سالہ بوڑھی والدہ کے گھر کے باہر گھنٹوں احتجاج کرتے رہے۔
جمائما نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے شدید دھمکیاں دی گئیں، احتجاج میں شامل ایک آدمی نے دھمکی دی کہ ’اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔‘
This is a video of hundreds of men protesting for hours outside my 88 yr old mother’s house in Surrey yesterday.
The man with the tannoy is threatening –
“If Jemima and her children don’t come down here, then we will enter her bedroom.”@metpoliceuk is this legal? https://t.co/0aNE7J0Hmx— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 18, 2022