بہاولپور(وحید احمد ) ایڈیشنل سیکرٹری صحت سائوتھ پنجاب مزمل بشیر نے نواب صادق عباسی ہسپتال بہاولپو ر کے فزیو تھراپی سمیت دیگر شعبہ جات کادورہ کیا۔ اس موقع پر شعبہ فزیو تھراپی کے انچارج ڈاکٹر طارق ملک نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت مزمل بشیربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فزیو تھراپی کے ذریعے محتاجی کی زندگی بسر کرنیوالے سینکڑوں مریض معاشرے کے کار آمد شہری بن چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریڑھ کی ہڈی،فالج،لقوہ،گھٹنوں اور جوڑوں کے درد سمیت ایسے افراد جو کسی بھی وجہ سے بسترتک محدود ہوچکے ہوں فزیو تھراپی کے ذریعے ایک صحت مندی زندگی گزار سکتے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری صحت مزمل بشیر نے شعبہ فزیو تھراپی کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سہولیات اورکارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں فزیو تھراپی ایک مکمل اور کامیاب طریقہ علاج ہے اور حکومت اس شعبہ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر حامد خان اور دیگر موجو د تھے۔
ایڈیشنل سیکرٹری صحت سائوتھ پنجاب مزمل بشیر کانواب صادق عباسی ہسپتال بہاولپو ر کے فزیو تھراپی سمیت دیگر شعبہ جات کادورہ
 
	
 
      






