بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کو تاحیات نااہل نہیں کیا گیا، عرفان قادر

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے کی حدود آئین میں درج ہے، ملک کا اہم مسائل عدلیہ اور پارلیمان سے متعلق ہیںدنیا میں بھر میں جمہوری ادارے اپنے اپنے دائرہ کارہ میں رہتے ہیںیہ نہیں ہوتا کہ ایک ادارہ دوسرے پرچڑھ دوڑے مختلف اداروں میں کام کرنے والے اگر آئین کے مطابق کام کررہے ہیں تو ان کی بھی عزت ہے۔آئین کے مطابق فرد واحد کو پاکستان کو کنٹرول نہیں کرنا چاہئیےپچھلے دس سالوں کے چند ضروری کیسز آپ کے سامنے رکھوں گا جوڈیشلائزم آف پالیٹیکس ہوتی رہی سیاست کو اپنی ڈگر چلانے کی کوشش کی گئی ۔یوسف رضا گیلانی کو سزاد دے کر عدالت نے معاملہ اپنے پر لے لیا۔ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی صریحاً قانون کی خلاف ورزی تھی۔پانامہ کیس کے بعد نواز شریف پابند سلاسل اور عمران خان وزیر اعظم بنے پانامہ کیس کے ذریعے پولیٹیکل انجینئرنگ کا تجربہ کیا گیاپانامہ کیس کے ایک جج آج بھی سپریم کورٹ کے جج ہیں جو سب سے آگے ہیںحکومتیں عدم اعتماد سے تو جاسکتیں ہیں عدالتی فیصلوں سے نہیںثاقب نثار کو آپ سب ہی جانتے ہیں میں کچھ کہنا نہیں چاہتانواز شریف کی نااہلی کی مدت کے کیس میں 5ججز نے عمر بھر کی نااہلی کا فیصلہ دیا جو آئین میں موجود ہی نہیں تھانواز شریف ان تمام فیصلوں کے باجود سیاسی طور پر زندہ رہے نواز شریف کے پارٹی ہیڈ بننے پر بھی پابندی لگادی اس کیس میں بھی عمر عطابندیال، اعجاز الحسن، ثاقب نثار، عظمت سعید، اعجاز الحسن تھے عمران خان کے بنی گالہ کے گھر سے متعلق کیس میں بھی تقریبا یہی ججز تھے۔