بہاولپور(وحید احمد ) انوسٹیگیشن آفیسر انچارج شکیل احمد نے وفاقی محتسب آفس بہاولپور میں دو دن مسلسل اپنے دفتر میں میپکو،سوئی گیس اور اسٹیٹ لائف پاکستان پوسٹ آفس،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال وغیرہ کی بد انتظامی کیخلاف دائر کئے گئے 375 عمل درآمد کے ذیر التوا کیسز کی سماعت کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے سائلین کے مسائل کو فوری حل کروانے اور مناسب ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ وفاقی محکموں کے نمائدگان کو ہدایات جاری کیں اور 200 سے زائد کیسز کو نمٹا دیا گیا۔ میپکو کے صارفین کو بل کی ادائیگی کے سلسلے میں 15 لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف مہیا کیا گیا اور بجلی کے تقریباً 50 خراب میٹرذ تبدیل کروا دیئے۔بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ میں LT اور HT لائن کی انسٹالیشن کا دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا اور متعلقہ محکمے کے ذمہ داران آفیسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ بقیہ الیکٹریفکیشن ورک کو جلد از جلد مکمل کریں۔ اہلیان علاقہ نے اس بات کو سراہا اور وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا۔مزید براں ڈپٹی ایڈوائذر شکیل احمد نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے۔شکایت کنندگان نے اس بات کی تائید کی اور کہا کہ اس سنگین دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے انکو فوری اورسستاا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے۔










