اسلام آباد:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس کی سماعت یکم جون کو مقرر کردی گئی۔
حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا۔
عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت یکم جون کو مقرر کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس کیلئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس سے قبل 8 مئی کو کیس کی سماعت 3 ہفتے کیلئے ملتوی کی تھی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت یکم جون کو مقرر








