بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تجارتی کاروباری مسائل کے حل کے لئےایشین انٹرنیشنل فنانشل سنٹر قائم کر دیاگیاہے،قازقستان کے سفیر

ملتان(ممتاز نیوز) اسلام آباد میں تعینات قازقستان کے سفیر Mr. Yerzhan Kistafin,نے کہاکہ تجارتی کاروباری مسائل کی حل کیلئے ایشین انٹرنیشنل فنانشل سنٹرالماتے میں قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں یورپین طرز پر ون ونڈو کے تحت تمام مسائل اور معاملات ایک ہی چھت تلے حل ہوں گے۔ایوانِ تجارت وصنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اور کراچی میں بھی قازقستان ہاوس قائم کر دیا گیا ہے۔جہاں پر ہر طرح کے تجارتی اور کاروباری مسائل ایک چھت تلے فوری طور پر حل ہو رہے قازقستان رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 9واں بڑا ملک ہے جہاں کاروبار اور انڈسٹری لگانے کے لاتعدا مواقع موجود ہیں اور یہاں تیل سے لے کر بجلی اور دیگر ان پیٹس بہت ارزاں موجود ہیں جبکہ کاروباری سیکڑ کیلئے سہولیات اور قوانین بہت ہی پرکشش ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے قازقستان کیلئے ہفتہ میں تین ڈائریکٹ فلائیٹ جون میں شروع ہو رہی ہیں۔ہم ایوانِ تجارت وصنعت ملتان کی سفارش پر تین دن میں ویزہ جاری کریں گے دنیا کی 50فیصد آبادی سنٹرل ایشیاء میں ہے اس لیے قازقستان میں بیٹھ کر 50فیصد آبادی تک آسان قوانین کے تحت رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ پاکستان قازقستان تمام شعبوں میں بالخصوص زراعت، صنعت وتجارت،ٹورازم، ٹیکنالوجی ٹرانسفر تعلیم اور صحت میں جوائنٹ وینچر کر کے اپنے ملک اور عوام کو وسیع فوائد پہنچا سکتے ہیں۔ ہم نے اپنی نوجوان نسل کو آئندہ کے چلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے۔ ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہونے کے بعد ہم قازقستان میں پاکستانی مصنوعات کا ایکسپو سنٹر بنارہے ہیں اِسطرح اکتوبر میں پاکستانی وومن انڑپرنیور کے وفد کو قازقسان کے دورے پر بھیج رہے ہیں۔ہم نے این ایل سی کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے معائدہ کیا ہے۔ اسطرح انشورنس اور دیگر معاملات کیلئے ٹی سی ایل کے ساتھ جبکہ رقوم کی آدائیگی کیلئے ابھی بینک آف پنجاب کی خدمات حاصل کی ہیں اور دیگر بینکوں سے بھی بات ہو رہی ہے۔پاکستانی یونیورسٹی کی ساتھ تعاون اور طلبا و طالبات کے دوروں اور سکالرشپ خصوصاً انجیرنگ کے شعبے میں تعاون کے معائدے ہوئے ہیں پاکستان سے لاجواب مٹھاس اور ذائقے کا آم بھی منگوائے گیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایوانِ تجارت وصنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال ایوانِ تجارت وصنعت اس خطہ کا قدیمی اور بڑا چیمبر ہے جہاں بیٹھ کر پورے جنوبی پنجاب میں آسان رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اسطرح قازقستان میں پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئے نیشنل اکنامک زون بنادیا جائے اور پاکستان کو ترجیحاتی ٹریڈ ایگریمنٹ (انتہائی پسندیدہ ملک) قرار دیا جائے تو اس سے بہت فوائد حاصل ہو ں گے انجینرینگ پٹروکیمیکل زراعت اور توانائی کے شعبوں میں ترجیحاتی طور پر کام شروع کر کے مثبت فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں اس موقع پر سنئر نائب صدر ندیم احمد شیخ ، نائب صدر شیخ عاصم سعید سابق صدر خواجہ محمد حسین و دیگر نے بھی اظہارِ خیال کیا۔