بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فسطائی حکومت نے مارشل لا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کو پس پشت ڈال کر فسطائی حکومت نے مارشل لا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ یہ فسطائی حکومت پی ٹی آئی کو کچلنے کے ایک نکاتی ایجنڈےے پر کاربند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہورہا ہے، سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخ میں تیس روپے فی ڈالر کا فرق ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں مقامی یا غیرملکی سرمایہ کاری ناپید ہے، سرمایہ کاری نہ آنے سے جی ڈی پی میں شدید سکڑاؤ پیدا ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سرمایہ کاری نہ آنے سے معیشت کو شدید دھچکا پہنچے گا اور ملک نہایت بلند افراط زر، مہنگائی کے چنگل میں پھنسے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے اربوں ڈالرز بیرون ملک ہیں یہ قابل فہم ہے کہ کیوں انہیں معیشت کی تباہی رتی بھر فکر نہیں ہے۔