اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریڈیو پاکستان کے ملازمین احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کرتے رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تنخواہیں نہ دینے کے معاملے پر ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی کثیر تعداد وفاقی دارالحکومت میں جمع ہو گئی، مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کرانے کی خاطر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احاطے میں جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو روک دیا، مظاہرین تنخواہیں ادا کرنے سے متعلق مطالبات کے حق اور حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
سیکرٹری جنرل یونین ریڈیو پاکستان کا کہنا ہے کہ ریڈیو ملازمین کی 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔









