بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور: عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت (اےٹی سی ) لاہور میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔

عمران خان اے ٹی سی میں جلاؤ گھیراؤکے3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے مچلکے جمع کرائیں گے، عدالت نے عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونےکا حکم دے  رکھا ہے۔

عمران خان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات درج ہیں جن میں عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

عمران خان کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں لانے کی اجازت دی گئی ہے، عمران خان کی درخواست پر  ایڈمن جج عبہر گل نے اجازت دی ہے۔

عمران خان کا آج لاہور ہائی کورٹ میں بھی  پیش ہونے کا امکان ہے، انہیں لاہور ہائی کورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے ہیں۔