اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی فاسٹ بولر اور پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ 7 سال کا طویل انتظار بالآخر ختم ہوگیا، ہم پی ایس ایل کے چیمپئن ہیں، الحمدللہ ۔
The wait of 7 long years has finally ended. We are PSL champions, Alhumdulillah 🏆
Grateful to every single player, coaches, owners, staff and super fans for your belief. You made it possible. @iMRizwanPak bhai & @MultanSultans, you fought like champions#MeHoonQalandar #DilSe pic.twitter.com/saT6G7YeOD
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 28, 2022
شاہین شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز، مالکان، عملے اور سُپر شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی بدولت ہی یہ ممکن ہوسکا ہے۔
انہوں نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے چیمپیئنز کی طرح مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔